Translate

پیر، 15 مارچ، 2021

The 5 places where gravity force does not work

دنیا میں پانچ ایسے مقامات جہاں کشش ثقل کام نہیں کرتی،

سانٹا کروز ، کیلیفورنیا
اس پراسرار جگہ کو 1939 میں دریافت کیا گیا اور 1940 میں عوام کے لئے کھولا گیا۔ اس میں ایک پراسرار جھونپڑی ہے جو لگتا ہے کہ گرنے لگی ہے ، اس کے علاوہ یہاں کے لوگ جھکاؤ والی حالت میں چلتے پھرتے نظر آتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ چیزیں اوپر کی طرح چل رہی ہیں۔
ہوور ڈیم نیواڈا، امریکہ
جہاں پانی نیچے کی بجائے اوپر کی جانب بہتا ہے، اگر کسی بوتل سے یہاں پانی گرائیں تو وہ ہوا کے زبردست دباو سے نیچے کی بجائے اوپر کی جانب فلو کرتا ہے. 
مقناطیسی پہاڑ لداخ انڈیا
کارگل کو جانیوالی سڑک پر یہ پہاڑی مقناطیسی پہاڑ کے نام سے مشہور ہے جو کاروں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور یہاں سے گزرتے ہوئے جہاز اپنی رفتار اور اونچائی بدل لیتے ہیں، اگر کار کو بند کرکے نیوٹرل کریں تو یہ خود بخود حرکت کرنے لگتی ہے، کچھ اس کو جادوئی علاقہ قرار دیتے ہیں جبکہ کچھ اس کو نظر کا دھوکہ قرار دیتے ہیں،
سونے کا معلق پتھر، برما
یہ سونے کا پتھر دیکھنے میں لگتا ہے جیسے ابھی لڑھکنے لگا ہے، تاہم یہ گذشتہ 2500 سال سے اس 49 فٹ اونچے مندر پر اسی حالت میں بغیر کسی سپورٹ کے رکا ہوا ہے، مذہبی عالموں کے مطابق پتھر بدھ کے ایک بال کیوجہ سے اس حالت میں رکا ہوا ہے جبکہ کوئی عورت ہی اس کو ہلا سکتی ہے اسی لیے عورتوں کا اس پتھر کو چھونا ممنوع ہے
الٹی آبشار ، فیرو آئلینڈز
ایسی آبشار کا تصور کریں جو نیچے نہیں گرتی. بلکہ ایسے لگتا ہےجیسے آبشار کا پانی اوپر جا رہا ہو، دراصل جب تیز ہوا کےجھونکے چلتے ہیں تو ایسے لگتا ہےجیسے پانی اوپر کی جانب اٹھ رہا ہو خاص کر جب آپ اسے پہلی بار دیکھ رہے ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں