انجیر کو دودھ میں بھگو کر استعمال کرنے کے فائدے اور طریقہ؛
انجیر کو دودھ میں بھگو کر تیار کردہ ایک صحت مند مشروب ہے جو اپنی غذائیت کی خصوصیات کی وجہ سے بہت مقبول ہو رہا ہے۔ یہ کئی صحت کے فوائد فراہم کرتا ہے۔ رات کو انجیر دودھ پینے سے وٹامن اے، سی، کے، کاپر، میگنیشیم، پوٹاشیم، زنک اور آئرن جیسے اہم عناصر ملتے ہیں۔ یہ کم کیلوریز اور زیادہ فائبر والا ہوتا ہے، جو وزن کم کرنے اور ہاضمے کے لیے فائدہ مند ہے۔
بہتر نیند: انجیر دودھ پینے سے نیند بہتر ہوتی ہے کیونکہ اس میں ٹرپٹوفان ہوتا ہے، جو سیرٹونن میں تبدیل ہوتا ہے اور میلاٹونن کی سطح بڑھاتا ہے۔
مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا: یہ مشروب مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے، ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے، دماغ کی صحت میں بہتری لاتا ہے، سوزش کو کم کرتا ہے اور جوڑوں اور پٹھوں کے درد کو آرام دیتا ہے۔
کم کیلوریز: انجیر کم کیلوریز والا پھل ہے، جو وزن کم کرنے والوں کے لیے بہترین ہے۔
ہاضمے میں بہتری: انجیر میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو ہاضمے میں مدد کرتی ہے۔
فائبر سے بھرپور: انجیر فائبر کا عمدہ ذریعہ ہے، جو وزن کنٹرول کرنے اور بھوک کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
طریقہ؛
تیاری کا طریقہ: چند ٹکڑے انجیر کے دودھ میں 4-5 گھنٹے بھگوئیں، پیس کر دودھ کے ساتھ ملا کر ابالیں۔ اگر آپ لییکٹوز برداشت نہیں کرتے تو انجیر کو پانی میں بھگو کر بھی کھا سکتے ہیں۔
انجیر کے بارے معلومات؛
اہمیت
انجیر کی کاشت
انجیر (Ficus Carica) جو کہ ایک پھول دار پودے کی قسم ہے، اور یہ Ginus Ficus اور Moraccae فیملی سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ سب سے پہلے مغربی اور جنوبی ایشیا کے ممالک میں کاشت کی گئی ۔ انجیر ایک نرم اور میٹھا پھل ہے۔ جس میں بہت سے بیچ ہوتے ہیں اور یہ درخت پر لگتا ہے جو کہ بہت سے رنگوں میں دستیاب ہے۔ انجیر ان چھ پھلوں میں سے ایک ہے جن کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے۔ باقی کے پانچ پھل انگور ، کیلا ، زیتون ، انار اور کجھور ہیں۔
پیداوار، در آمد اور برآمد:
پاکستان میں انجیر کا زیر کاشت رقبہ (166) بکٹیر ) 410 ایکڑ ہے جو کہ 755 من تازہ پھل کی پیداوار دیتا ہے۔ پاکستان خشک انجیر کی درآمد کرنے والا ملک ہے کیونکہ اس کی اپنی پیداوار بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے ۔ 07-2008 میں پاکستان نے 217 ٹن خشک انجیر درآمد کی جس کی
مالیت 45لاکھ تھی۔ ترکی ، افغانستان اور ایران انجیر کی درآمد کے اہم ممالک ہیں۔
پیداوار کے لحاظ سے 14-2013 کے 10 اعلی ترین ممالک
ملک : پیداوار ملین ٹن
ترکی : 274535
مصر : 171062
الجيريا : 110058
مرا کش : 102694
ایران : 78000
شام : 41000
امریکہ : 35072
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں