Translate

منگل، 9 مارچ، 2021

سوچ ‏کی ‏زبان

کیا سوچ کو زبان دی جاسکتی ہے؟ بولنے کی تھوڑی سی کوشش جاری ہے
---------------------

دنیا کا کوئی مذہب دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا. دہشت گردوں کی اپنی فطرت اور اپنا مذہب ہوتا ہے. ایسے لوگوں کو توجہ اور پیار دیں اور ان کی اصلاح کریں❤️❤️


جھوٹوں کی اکثریت
ان کے سچا ہونے کی دلیل نہیں ہے
25.05.2022

وصل محبت کی موت ہے
جبکہ ہجر عشق کی معراج ہے
15.03.2021

محبت ایک تجربہ ہے
پل پل جینے کا
یا پھر
ہر پل سسکنے کا
14.03.2021

اگر آپ سیکنڈوں کو گننا شروع کردیں تو سیکنڈ صدیاں بن جاتے ہیں
لیکن اگر صدیوں کو بھول جاو تو سیکنڈوں کی طرح گزر جاتی ہیں
سوچ کو بدلو وقت خود بدل جاے گا
09.03.2021

میں چاہتا ہوں
میں مرجاوں
مگر میرے لفظ
زندہ رہ جائیں
23.02.2021

محبت میں روٹھ جانا
عین عبادت ہے
مگر روٹھ کر نہ مان جانا
عین کفر ہے💘
23.02.2021

جاہلوں کی آخری نشانی
اپنے نظریات باطل ثابت ہونے پر بھی اپنے خیالات نہیں بدلتے
22.02.2021

معاشرے میں بندے کی عزت اخلاق اور کردار کیوجہ سے نہیں بلکہ کار بنگلے اور رتبے سے ہوتی ہے
اس لیے مسکرانے پر وقت ضائع کرنیکی بجائے پیسے کمانے پر توجہ دینی چاہیے 😜😜
21.02.2021

دراصل کم ظرف ہوتے ہیں وہ لوگ
جو محبت کا جواب نفرت سے دیتے ہیں
نیکی کا بدی سے
اور مسکراہٹ کا جواب کراہت سے
21.02.2021

بندے کو اپنے مستقبل کے بارے میں زیادہ سے زیادہ اگلے کھانے تک کا سوچنا چاہیے🤔
17.02.2021

ہمارا علم و عقل و دانش
یہودیوں کی سازشوں کے انکشاف سے شروع ہوتا ہے اور اسی پر ختم ہوجاتا ہے
خود ککھ پن کے دو نی کرنے
15.02.2021

پہلے پہل میں برتھ ڈے نہیں مناتا تھا کیونکہ لوگ کہتے تھے کہ عمر گھٹتی ہے
مگر اب سمجھ آئی عمر بڑھتی ہے
اور ہر برتھ ڈے آپ کی خوشیوں میں ایک اور اضافہ کرتی ہے
15.02.2021

انگریز چلا گیا
مگر اپنا سامراجی نظام
بمعہ اپنے پالے گماشتے
اور سرکار بکار چھوڑ گیا
09.02.2021

دماغ سب کے پاس ہوتا ہے
مگر عقل کسی کسی کے پاس
07.02.2021

نفرت کل پے چھوڑ دو
اور محبت آج ہی لٹا دو
07.02.2021

میں ہوں
پھر میرے ہونے کا کوئی مقصد بھی ہوگا؟
"لیکن میں ہوں"
مقصد تو شاید سوچ کی اختراع ہے (نوٹ میرا اس سے متفق ہونا لازم نہیں)
31.01.2021

کسی کو اتنا زیادہ بھی نہ چاہو
کہ وہ آپکی چاہت کی قدر ہی کھو دے😭
31.01.2021

دوست کو اس کے گرنے سے پہلے بچا لو
کیونکہ گرنے کے بعد تم اس کی نظر میں گر چکے ہوگے
30.01.2021

بعض اوقات انسان کو اپنی بعض غلطیوں کو تسلیم کرنے میں ساری عمر لگ جاتی ہے جب ان کا مداوا تک ممکن نہیں رہتا
28.01.2021

دوسروں کو سمجھانے سے بہتر ہے بندہ خود کو سمجھا لے
کہ دوسروں کو سمجھانا زیادہ مشکل ہے بہ نسبت خود کو سمجھانے کے🤔
27.01.2021

شکل کی کمی کو اخلاق اور کردار سے پورا کیا جاسکتا ہے
مگر عقل کی کمی کو پڑھائی اور ڈگریوں سے پورا نہیں کیا جاسکتا
25.01.2021

فیس بک کے اوتاولے دانشور چند لائکس اور مشہور ہونیکی جلدی میں تنقید برائے تنقید لعن طعن آدھا سچ اور طنزیہ رویہ اختیار کرتے ہیں جس میں تحقیق اور تدبر رتی برابر شامل نہیں ہوتا، جس کا مقصد اصلاح نہیں بلکہ چند لائکس یا پھر فیک آئی ڈی کے ذریعے اپنی ذہنی گندگی اور معاشرتی گھٹن کو باہر نکالنا مقصود نظر آتا ہے، اور مزے کی بات ایسے لوگوں کے فالوورز بھی تیزی سے بڑھتے ہیں جو اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ ہم سبھی فقط اپنا غصہ اور فرسٹریشن کو نکالنے کے چکر میں ہوتے ہیں اصلاح سے ہمارا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں، یہی چیز آگے چل کر معاشرے میں مزید بگاڑ پیدا کرتی ہے اور ایک جہالت کے مٹانے کےواسطے ہم ایک اور جاہل طبقہ پیدا کردیتے ہیں،
تنقید برائے تنقید تو بہت ہی آسان ہے مگر تنقید برائے اصلاح اصل کمال ہے جو یہاں عنقا یے اس پے سند ایک مثالی واقعہ کچھ یوں ہے کہ ایک مصور نے اپنے شاگرد کو سند کمال عطا کی تو شاگرد نے ایک تصویر بنا کر چوک میں رکھ دی اور ساتھ لال رنگ رکھ کے چٹ لکھ دی کہ جہاں کسی کو کوئی غلطی نظر آئے وہاں وہ سرخ نشان لگا دے،
دوسرے دن اس نے دیکھا تو اسکی پینٹنگ نشانات سے بالکل سرخ ہوچکی تھی، وہ اپنی کارکردگی پر سخت مایوس ہوا اور روہانسا پشیمان استاد کے پاس پلٹا اور ناکامی کی داستان سنائی. 
استاد نے کہا ایک دوسری پینٹنگ بناو اور اسی چوک میں رکھ کر آو، مگر ساتھ لکھنا کہ جہاں غلطی نظر آئے وہاں اصلاح بھی کیجیے، تو دوسرے دن اسکی پینٹنگ پر بال برابر نشان نہ ملا
23.01.2021

‏شاہ حسین تفسیر مدارک پڑھتے ہوئے جب اس پر پہنچے : اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل کودہے تو پڑھنا چھوڑ دیا اپنی کتابیں کنویں میں ڈال دیں گھربار چھوڑ دیا دنیا داری چھوڑ دی لال کپڑے پہن لیے داڑھی مونچھ منڈوا دی اور زندگی کو کھیل تماشا بنا لیا
چھڈ درسی کتاباں تے چل زندگی نوں انجوائے کر😁😁😁
17.01.2021

ہمارا مجموعی قومی شعور
بچہ پڑھنے سے بزدل ہوجاتا ہے
اور زیادہ پڑھ جائے تو پاگل بھی ہوجاتا ہے😁
16.01.2021

وفادار کتا🐕‍🦺
آپ کی شکل عقل اور سٹیٹس نہیں دیکھتا بلکہ آپکی محبت کے بدلے آپکا وفادار بنتا ہے
12.01.2021

کارل کی ساری تحقیق تنقید اس بات پے آکے ختم ہوتی ہے کہ اسے بنا کام گھر بیٹھے معاوضہ ملتا رہے
ویسے آئیڈیا برا نہیں ہے
12.01.2021

انسان کو جس وقت اپنے غلط ہونے کا احساس ہوتا ہے
دراصل سیکھنے کے لیے وہی صحیح وقت اسکے پاس ہوتا ہے
11.01.2021

جو شخص آپ کی پیٹھ پیچھے برائی کرتا ہے اس کی ایک خوبی ہوتی ہے
وہ آپ کے منہ پے آپ کی برائی کبھی نہیں کرتا❤️
09.01.2021

آپکا دیا ہوا حوصلہ کسی کی زندگی بدل سکتا ہے
❤️❤️
08.01.2021

نصاب میں نفرت پڑھاو گے
تو پھر جواب میں محبت کہاں سے پاو گے😭
07.01.2021

سرمایہ دارانہ نظام پر آپ تنقید تو کرسکتے ہیں مگر اس سے بہتر نظام نہیں دے سکتے 😜
02.01.2021

جمہوریت پے آپ تنقید تو کرسکتے ہیں مگر اس سے بہتر نظام نہیں دے سکے
02.01.2021

2021
امید کا سال
بحالی سکون کا سال
ویکسین کا سال
01.01.2021

ہم دن بدن اپنی بڑھتی دولت کے نوٹ گن رہے ہوتے ہیں
ادھر عزرائیل دن بدن ہماری گھٹتی عمر کے دن گن رہا ہوتا ہے
اور آخر ایک دن نوٹ ادھر ہی رہ جاتے ہیں اور ہم عزرائیل کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں
25.12.2020

گناہ امیر کرے تو قانون بدلی
گناہ غریب کرے تو قانون اندھا
21.12.2020

اگر تم جنگ کرنے کا ارادہ رکھتے ہو
تو پہلے ہسپتال بنواو
اور اپنے قبرستان کھلے کراو
19.12.2020

گاوں کے لوگوں نے آدھے جھگڑے تو اپنی بوریت کم کرنے کے لیے بنائے ہوتے ہیں😁
18.12.2020

تم غریب پیدا ہوئے
یہ تمھارا قصور ہے
تم غریب ہی مرو گئے یہ تمھارے آقاؤں کا دستور ہے
18.12.2020

انسان اس دنیا سے لے کر کچھ نہیں جاتا بلکہ اپنا کردار اس دنیا میں چھوڑ کر جاتا ہے
مرنے کے بعد آپکو جنت جہنم کی بجائے کردار سے یاد رکھا جائے گا
15.12.2020

بچوں کے نام عبرانی
میزائیلوں کے نام افغانی
پھر بھی دل تو ہے پاکستانی
14.12.2020

جس طرح عرب اصلاحات کی طرف گامزن ہیں لگتا ہے جمود اور جدیدیت کا آخری معرکہ پاکستان میں لڑا جائے گا
13.12.2020

لوگ چلتی ہوئی گاڑی میں نقص نکال لیتے ہیں
جبکہ رکی ہوئی گاڑی کو تقدیر سمجھ کر مطمئن ہوجاتے ہیں
10.12.2020

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں