Translate

پیر، 4 جنوری، 2021

How to Build Best Marital Relation in urdu

اپنی ازدواجی زندگی ریلیشن شپ کو بہتر بنائیں

یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا میں رشتوں سے متعلق کی گئی ایک تازہ تحقیق کیمطابق اگر آپ اپنے ساتھی سے جھگڑے یا اختلاف سے بچنے کی کوشش کرنا شروع کرتے ہیں تو دراصل اسی وقت آپ لاشعوری طور پر اپنے ساتھی سے خائف رہنا شروع کردیتے ہیں
 اور آپکا باہمی رشتہ اپنے حقیقی معنی کھونے لگتا ہے اور آپ چاہتے نہ چاہتے اپنے ساتھی سے کچھے کچھے رہنے لگتے ہیں آپ رشتے میں موجود مثبت چیزوں کو بھی کھونے لگتے ہیں اور بظاہر پاس ہوتے ہوئے بھی بہت دور ہوتے ہیں. 
ایک دوسرے پر الزام تراشی سے پرہیز کریں ہر وقت خود کو صحیح جبکہ پارٹنر کو غلط ثابت کرنے پر صرف نہ کریں بلکہ کبھی کبھار ایک دوسرے کی غلطیوں کو مل کر اون کریں اور کسی کو غلط صحیح ثابت کرنے کے چکروں میں نہ پڑیں کیونکہ بلیم گیم ایک بار شروع ہوجائے تو پھر یہ ختم نہیں ہوتی کوئی غلط صحیح ثابت ہو نہ ہو رشتے میں دراڑ ضرور پڑ جاتی ہے، 
اپنے ساتھی کی عادات کو بدلنے کی ضد نہ کریں خاص کر جبکہ آپ خود میں مثبت تبدیلیاں نہ کریں کسی نہ پوری ہونے والی بات کو اپنی ضد نہ بنالیں اور بار بار اس کو دہراتے نہ رہیں. 
اپنے ساتھی کی کمی کوتاہی یا غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کبھی بھی کسی تیسرے شخص سے مثال نہ دیں۔ اس طرح خوامخواہ کی مخاصمت، نفرت اور جلن پیدا ہو گی جو بالآخر آپ دونوں کے بیچ ایک مستقل فرد کی حیثیت اختیار کر لے گی
اپنے ذاتی گمان اور شک کی بنا جھگڑے کبھی نہ کھڑیں کریں بعد میں آپ کے خیالات غلط بھی نکل سکتے ہیں اس لیے ضرورت سے زیادہ ہوشیار نہ بنیں
 
اپنے ساتھی کے خدشات مسائل سننے کے لئے وقت نکالیں۔اپنے ساتھی کومحسوس کروایں کہ آپ اس کے بارے سننے کے لئے تیار ہیں اور ان مسائل کے حل کے بارے سنجیدہ ہیں جو آپ کے ساتھی کو پریشان کررہے ہیں ، حتیٰ کہ وہ چیزیں اور مسائل کتنے حقیر اور آپ کی نظر میں غیر اہم ہوں۔ اس سے آپکے ساتھی میں اپنائیت اور اہمیت کا احساس اجاگر ہوگا

اپنے ساتھی کی من پسند ایکٹیویٹز میں چاہے تھوڑا ہی مگر حصہ ضرور لیں. یہ اس کے لیے حوصلے کا باعث ہوگا
اپنے ساتھی کو اپنی آوٹ ڈور کامیابی اور خوشیوں سے متعلق ضرور آگاہ کریں. اس سے اس کو خوشی اور اعتماد ملے گا اور ساتھی کی خوشیوں کی اونرشپ بھی محسوس ہو گی
ذہنی ہم آہنگی کے لیے
ساتھی کے اس کام میں ضرور ہاتھ بٹایں جو ازدواجی ساتھی ہونے کے ناتے محض آپ ہی کرسکتے ہو
اپنے ساتھی کا وہ مسئلہ حل کرنے میں ضرور ساتھ دیں جس میں آپ کو مہارت حاصل ہے اور آپکی اس مہارت سے متعلق آپ کو ساتھی کو بھی خبر ہے
یہ چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے آپ کے رشتے کو مضبوط بنانے میں بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں 
یاد رکھیے گھر ان ہی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بنا ہے

حوالہ جات 

Reference 
The 6 Stages of Marriage
Science pinpoints 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں